اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوم دفاع و شہداء پرپوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ

اسلام آباد(محمدجابر)ملک بھر میں 53 واں یوم دفاع آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت شرکت کرے گی، اس دن کی مناسبت سے مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں،وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی قبروں اور یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی،ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے،وزیراعظم عمران خان نےاپنےپیغام میں اس عزم کااظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر مادر وطن کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، پاکستان اپنے تمام ہمسایوں سمیت پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، ‘‘ہمیں پیار ہے پاکستان سے ’’ کا عنوان پوری قوم کی امنگوں اور جذبے کا ترجمان ہے،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے جس میں چیف آف آرمی سٹاف شہدا کے لواحقین سےاظہارِہمدردی اور یکجہتی کر رہے ہیں،صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کےعزائم کو شکست دی، اہل پاکستان اور مسلح افواج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے،پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر 1965 والا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔