اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مزارِ اقبال پر تقریب، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

لاہور(نبیل رشید)یوم دفاع کے حوالے سے مزار اقبال پر پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میجر جنرل محمدعامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے،اُدھر میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف کے مزار پر بھی پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، میجر جنرل شاہد نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے،قصور میں یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہدا مصطفیٰ آباد پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی، فوجی دستے کی قیادت کرنل عاقل نے کی، یادگار شہدا پر آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔