اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نو منتخب صدر عارف علوی نے منصب کا حلف اٹھالیا

پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی نے آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر عارف علوی سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفراء، وفاقی وزراء اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی صدر کی تقریب حلف برداری میں مدعو تھے۔ سبکدوش صدر ممنون حسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایوان صدر ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تواضع سادگی کے ساتھ چائے، بسکٹ سے کی گئی۔