اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایمبولینس کیلئے وی آئی پی موومنٹ روکنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا حکم نامہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایمبولینس کو گزرنے کا راستہ دینے کے لیے ہر قسم کی وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی، چاہے میری اور سیکورٹی پر مامور گاڑیاں بھی ہوں وہ بھی سڑک کے کنارے روک دی جائیں۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے اور یہ کلچر عام کرنا ہوگا، جس کے لئے سب سے پہلے خود عملی اقدامات کروں گا۔