اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عارف علوی آج 13 ویں صدر ِپاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

رہنما تحریک انصاف عارف علوی آج 13 ویں صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہو گی، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور عسکری قیادت سمیت سیاسی و حکومتی شخصیات تقریب میں شریک ہوں گی۔نومنتخب صدر عارف علوی تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل ہیں، انھوں نے منگل، 4 ستمبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب میں قومی اسمبلی ، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج سے 352 ووٹ لے کر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سیاسی و حکومتی شخصیات اور سبکدوش ہونے والے صدر ممنون حسین بھی شرکت کر رہے ہیں۔عارف علوی کا تعلق کراچی شہر سے اور پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہیں، انھوں نے زمانہ طالبعلمی سے سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا اور 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والے والوں میں شامل تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی 2013 میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔