اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی جاری ہے جس میں غیر قانونی عمارتیں، شادی ہال اور پٹرول پمپ گرائے جا رہے ہیں۔سی ڈی اے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیڑھ ہزار اہلکار اس کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، تجاوزات کیخلاف کارروائی تبدیلی کا نشان ہے، آپریشن دو روز سے جاری ہے جس میں بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے، 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی 30 فیصد بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔