اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وفاقی حکومت نے اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ کردیے

وفاقی حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اوران کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردیے ہیں۔ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کوبتایا کہ برطانیہ میں مقیم اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس سفارتی پاسپورٹس تھے جو دفترخارجہ نے منسوخ کردیے ہیں۔ قانون کے مطابق اسحق ڈار وزیرخزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 30دن اندراپنااوراپنی اہلیہ کاسفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے جس کے بعدانھیں معمول کے پاسپورٹس جاری کیے جاتے۔قانونی ماہرین کے مطابق پاسپورٹ منسوخی کے باعث اسحق ڈارکی نقل وحرکت رک جائے گی اوروہ برطانیہ سے کسی ملک کاسفرنہیں کرسکیں گے تاہم وہ سیاسی پناہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسحق ڈارکی ملک واپسی کیلیے پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کررکھاہے اورانٹرپول نے اس حوالے سے پاکستان کی درخواست پرابھی فیصلہ کرناہے۔