اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں یوم عاشور 21 ستمبر کو ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم محرم 12 ستمبر بروز بدھ اور یوم عاشور 10 محرم بمطابق 21 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو طلب کرلیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات میں منعقد کیا جائے اور اس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور 10 محرم یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں کل چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند آج رات 11 بج کر2 منٹ پر پیدا ہوگا اورکل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر20 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔