اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی۔برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ عامر خان اور سیموئیل ورگاس کی فائٹ میں 12 راؤنڈز کھیلے گئے اور عامر خان تمام 12 راؤنڈز میں حریف باکسر سیموئیل ورگاس پر حاوی رہے۔باکسر عامر خان کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد کیا گیا جب کہ میچ کے تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔واضح رہے کہ مقابلے سے قبل دونوں باکسرز جیت کے لیے پُرعزم تھے اور دونوں باکسرز کی جانب سے جیت کے دعوے بھی کیے جارہے تھے تاہم عامر خان نے فتح حاصل کی