اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں ڈبل سواری پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد

اسلام آباد میں محرم الحرام کے پیشِ نظر ڈبل سواری پردو ماہ کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں، صحافیوں اور سرکاری اہلکاروں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا آج سے ہی اطلاق کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری نئے حکم نامے کے تحت پابندی محرم الحرام میں امن وامان کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کو ساتھ بٹھانے کی اجازت ہو گی۔ صحافی اور سرکاری اہلکار بھی پابندی سے مستثنا ہوں گے۔ متنازع مواد پر مبنی ہینڈ بلز کی تقسیم، پمفلٹس اور وال چاکنگ پر پابندی میں مزید دو ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔