اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا از سر نو تعین

حافظ آباد ( مجاہد مالک زیدی)ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈنیشن حافظ آباد میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی کی زیر صدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا ہے ۔اجلاس میں تاجر نمائیندوں اور متعلقہ محکموں کی مشاورت کے بعد مقرر کردہ نرخوں کے مطابق آٹا 20کلو گرام تھیلا اوپن مارکیٹ میں700روپے ،نامزد کردہ سیل پوائنٹس پر 10کلو گرام کا تھیلا 310روپے جبکہ 20کلو گرام آٹا کا تھیلا 620روپے میں فروخت ہوگا جبکہ 10کلو گرام کا تھیلا رمضان بازار میں290روپے میں دستیاب ہوگا،چھوٹا گوشت عام بازار میں580،رمضان بازار میں540،بڑا گوشت عام بازار میں280،رمضان بازار میں260فی کلو گرام ،چاول کائینات 75روپے فی کلو گرام ،رمضان بازار میں70روپے فی کلو گرام ،چاول سپر کرنل عام بازار 70،رمضان بازار 65،چاول 386عام بازار 40،رمضان بازار 38،چینی عام بازار 65،رمضان بازار 55،دال چنا باریک عام بازار 128،دال چنا موٹی عام بازار 130،رمضان بازار 122،دال مونگ دھلی ہوئی 126اور 124،دال ماش دھلی ہویی 250اور 245،دال مونگ چھلکے والی 122اور118،دال مسور موٹی 124اور122،دال مسور باریک 140اور 137،سفید چنے کینڈا 158اور 154،سفید چنے (تھل) 148اور 144،سیاہ چنے (سپریم) 124اور 120،سرخ مرچ پسی ہوئی (درجہ اول) 240اور 220،دودھ 65،دہی 70،بیسن 130،عام بازار 126،سموسہ فی عدد 12روپے ،مسور ثابت موٹے 125اور 122فی کلو گرام میں فروخت کئے جائیں گے ۔ان نرخوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں شکایت ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے فون نمبر0547-541122پر 24گھنٹوں میں کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے ۔