فوت شدہ شخص کے نام پر رجسٹری، اے سی سیالکوٹ نے خود پر لگے الزامات کی تردید کر دی

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)اے سی سیالکوٹ نے انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کو دیئے گئے بیان میں خود پر لگائے گئے الزمات کی تردید کر دی۔ یادرہے کہ بطور سب رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس کو فوت شدہ شخص کو زندہ کرکے پانچ مرلہ اراضی کی رجسٹری کرنے کے الزام میں انکوائری کیلئے13جون کو طلب کیا گیااس سلسلہ میں انہوں نے سرکل انسپکٹر اینٹی کرپشن رانا محمدالیاس کوبتایا کہ ان پر لگائے الزماات غلط ہیں۔یادرہے کہ محمد خان نے اینٹی کرپشن کودرخواست دی تھی کہ 2005ء میں فوت ہونے والے شخص عبدالغنی کو کاغذات میں زندہ ثابت کرکے2011ء میں اسسٹنٹ کمشنر میثم عباس نے بطور سب رجسٹرار سیالکوٹ تحقیق کئے بغیر ہی پانچ مرلہ اراضی کی رجسٹری کردی جوکہ طے شدہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے اسسٹنٹ کمشنر اوردیگر ملزمان کو گرفتارکیاجائے۔