اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کالج ہاسٹل سے بی ایس سی طالبہ کی لاش برآمد، کالج سٹوڈینٹس کا احتجاج

سیٹلائٹ ٹاون میں پوسٹ گریجویٹ کالج فاروومین کے ہاسٹل سے بی ایس سی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ راولپنڈی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فاروویمن کے ہاسٹل کے کمرہ نمبر 104 سے بی اسی سی طالبہ عروج فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تو ساتھی طالبات نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔ طالبات کا کہنا ہے کہ عروج فاطمہ کی طعبیت بہت خراب تھی لیکن ہاسٹل انتظامیہ نے عروج فاطمہ کو بروقت اسپتال نہیں پہنچایا اب ہاسٹل انتظامیہ اپنی لاپرواہی بچانے کے لیے کہہ رہی ہے کہ عروج نے خودکشی کی ہے۔تھانہ نیو ٹاون پولیس کے مطابق بظاہرلگتا ہے عروج نے خودکشی نہیں کی بلکہ قدرتی موت واقع ہوئی ہے لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے جب کہ طالبہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے ہاسٹل انتظامیہ ان کی بچی کی موت کی ذمہ دار ہے۔کالج پرنسپل ڈاکٹرعالیہ سہیل خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی لاش کو پولیس کی نفری میں پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے، بچی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مرنے والی بچی دل کی مریضہ تھی، ہم لواحقین کے ساتھ ہیں ان کو ہرطرح کی مدد فراہم کریں گے اور جو بھی میڈیکل رپورٹ آئے گی اس کے مطابق ذمدار کو قرارواقعی سزا دی جائے گی تاہم ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ بچی کی طعبیت خراب تھی اور اس اسپتال لے جایا نہیں گیا۔