اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برطانیہ میں مسلمان مشکل میں، برطانوی پولیس کا مسلمان جوڑے پربہیمانہ تشدد

برطانیہ کے مشہور اسٹور میں پانی کی بوتلیں خریدنے کے تنازع پر پولیس اہلکاروں نے مسلمان جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹرمیں ٹیسکو سپر اسٹور پر ناصر حسین اور ان کی اہلیہ ماہرہ حسین خریداری کررہے تھے کہ اسی دوران اسٹور سے پانی کی خریدی گئی بوتلوں کی تعداد پر سیلزمین سے تنازع ہوگیا جس پر اسٹور کے عملے نے پولیس کو طلب کرلیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ناصرحسین نے اسٹور انتظامیہ کو بتانے کی کوشش کی کہ نہ تو ان کی کوئی دکان ہے نہ انہوں نے پانی کی بوتلیں فروخت کرنی ہیں، وہ ہمیشہ سے ہی گھر کے لیے زیادہ پانی خریدتے ہیں۔اسٹور میں پولیس اہلکاروں نے نہ صرف جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ الٹا ناصرحسین اور ان کی اہلیہ کیخلاف پولیس پر حملے کرنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔ ناصرحسین اور ان کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم کیس کی سماعت 30 اکتوبر کو ہوگی۔