اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر خارجہ نے بھارت کو بھگوڑ ا قرار دے دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے لیکن بھارت داخلی مسائل کے باعث مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات تین سال سے تعطل کا شکار ہیں، دونوں ممالک کے مابین مسائل مذاکرات سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سارک اجلاس کا بائیکاٹ بدقسمتی ہے، بھارت داخلی مسائل کے باعث مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے طاقت کے بہیمانہ استعمال سے نقصان ہوا، اسی وجہ سے محبوبہ مفتی اورعمر عبداللہ نے بھی بھارتی حکومت سے راستے جدا کرلیے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اتفاق ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، دورہ کابل بھی اسی خواہش کے لیے کیا گیا تھا