اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایشیا کپ کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا آغاز ہونے جا ریا ہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ سے ہوگا جس میں قومی اے ٹیم کی قیادت اسد شفیق جب کہ مہمان ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے۔دورے کے واحد پریکٹس میچ کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے مرحلےمیں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے لیے تمام کھلاڑیوں کو اتوار تک دبئی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، اظہر علی لندن سے دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ فاسٹ بولر محمد عباس کی لاہور سے روانگی کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔ٹیسٹ میچز میں شاندار پرفارمنس دینے والے محمدعباس بھرپور کاؤنٹی سیزن کھیل کر آئے ہیں اور ان سے اس سیریز میں بھی بہت امیدیں وابستہ کی گئی ہیں، دوسرے کرکٹرز سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان اور فہیم اشرف واپس نہیں آئے وہ دبئی میں ہی موجود ہیں۔اعلان کردہ 17 رکنی ٹیم کے وہاب ریاض، اسد شفیق، میرحمزہ، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، بلال آصف اے ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔