اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انڈونیشیا میں شدید زلزلے اورسونامی نے تباہی مچا دی

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کی متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ 30 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اگست کو انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے بڑے واقعہ میں 460 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔