اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیس بک پر کروڑ وںصارفین کا ڈیٹا چوری ہو گیا

ہیکرز نے سماجی رابطے کی سائیٹ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچرکا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کیزچوری کیں جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ہیکنگ کی سائبرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں نہیں کہ کسی کے اکاونٹ کا کوئی غلط استعمال ہوا یا نہیں البتہ ہمیں اس مسئلے کا چند روزقبل معلوم ہوا تاہم مسئلے کوحل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طورپر9 کروڑفیس بک صارفین کے لاگ انز کو ری سیٹ کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی فیس بک رواں برس اپریل میں تنقید کی زد میں رہی جب کیمبرج انالیٹیکا نامی فرم نے لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے انکشاف کیا اوراپریل میں ہی کمپنی کی پرائیوسی پالیسیوں کے بارے میں منعقدہ سماعت کے دوران زکربرگ کانگریس کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔فیس بک کا ’ویو ایز‘ ایک پرائیویسی فیچر ہے جس کے ذریعے لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ ان کی اپنی پروفائل دیگر صارفین کو کیسے نظر آتی ہے۔