اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جعلی وکلاء کیلئے اصلی بُری خبر

اسلام آباد(محمدجابر)وکلاکی جعلی ڈگریوں سےمتعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے پاکستان بارکونسل کو جعلی ڈگری والوں کےخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بارکونسلزڈیٹاہی نہیں دے رہیں،یونیورسٹی والے کیاکریں؟،میڈیارپورٹس کےمطابق وکلاکی جعلی ڈگریوں سےمتعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمدثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ میں کی ،اس موقع پر چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کے پاس 5813 ڈگریاں آئی تھیں، بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کے نمائندہ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بہاؤالدین زکریایونیورسٹی سے5213 ڈگریاں تصدیق ہوچکی ہیں جبکہ نمائندہ گجرات یونیورسٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی آف گجرات نے41 ڈگریوں کی تصدیق کی جبکہ4 طلبانے کلیئرنس نہیں کرائی،سپریم کورٹ نےپاکستان بارکونسل کو جعلی ڈگری والوں کےخلاف ایکشن لےنےکی ہدایت کرتےہوئے ریمارکس دیئے کہ بارکونسلزڈیٹاہی نہیں دےرہیں،یونیورسٹی والے کیاکریں؟عدالت نے وکلاکی ڈگریاں تصدیق کرنے سے متعلق کیس کی مزیدسماعت 11 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔