اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,308FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

انڈین کھلاڑی سہواگ کو شعیب اختر سے ڈر لگتا تھا

روایتی حریف ہونے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں سے جڑی کوئی پرانی بات بھی دیوانوں کے لیے بڑی دلچسپ ہوتی ہے، سابق بلے باز وریندر سہواگ سپیڈ اسٹار شعیب اختر سے ڈرتے تھے، اس اعتراف نے ایک بار پھر میڈیا پر تہلکا مچا دیا ہے۔بھارت کے مایہ ناز بلے باز وریندر سہواگ نے سچ اگل کر کرکٹ دیوانوں میں نیا ولولہ پیدا کر دیا۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر تھے ہی اتنے تیکھے کہ آج بھی بڑے بڑوں کو ڈرا دے۔وریندر سہواگ نے ایک سو چار ٹیسٹ، دو سو اکاون ون ڈے اور انیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں رنز کے انبار لگائے، ہر کسی کے سامنے ڈٹ جانے والے بیٹسمین کی شعیب اختر ہی نہیں لیجنڈری وسیم اکرم سے بھی ہٹ جاتی تھی۔