اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رانا مشہود کے بیان پہ سبھی سیخ پا

: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات میں بہتری سے متعلق رانا مشہود کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ رانا مشہود کے بیان پر آپ کیا کہیں گے، جس پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس پر نوٹس لے چکے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا، رانامشہود کا بیان پارٹی پالیسی تھی یا کچھ اور؟ جس پر انہوں نے کہاکہ آپ اس بارے میں بہتر جانتے ہیں۔ایک اور سوال پر نواز شریف نے شعر کی صورت میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے، بیٹھیں ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے‘۔ انہوں نے مزید سیاسی گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میرا ذہن کسی اور کیفیت میں ہے اور آپ مجھ سے سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا مشہود نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے (ن) لیگ کے معاملات کافی حد تک ٹھیک ہوگئے ہیں اور معاملات کو درست کرنے میں شہباز شریف کا بہت بڑا کردار ہے، اسی طرح چلتا رہا تو 2 ماہ کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ دوبارہ حکومت بنائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے (ن) لیگ کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر کہا ہے کہ ان کا بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مشہود کا بیان افسوس ناک اور بے بنیاد ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں اور اسی طرح چلتا رہا تو 2 ماہ کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ دوبارہ حکومت بنائے گی۔دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کی جانب سے پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ میں معاملات ٹھیک ہونے کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات طے پانے کا بیان رانا مشہود کا ذاتی بیان ہے اس سے پارٹی قیادت کا کوئی تعلق نہیں اور اس بیان پر رانا مشہود سے جواب طلب کیا جارہا ہے۔