اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے یا نہیں؟

اسلام آباد(محمدجابر)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیاہے ، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں کیاگیا ہے، اس فیصلے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ،واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے جا رہی ہے جس کی آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تردید کردی ہے۔