اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ناجائز نوبال؛ سری لنکا آئی سی سی کا در کھٹکھٹائے گا

لندن(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے ’ناجائز‘ نوبال پر آئی سی سی کا در کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا، الیکس ہیلز کو نوان پردیپ کی گیند پر ناٹ آئوٹ قرار دینے پر میچ ریفری سے شکایت پر تشفی نہیں ہوئی،امپائر کی معذرت بھی ناکافی رہی۔ کوچ گراہم فورڈ نے کہاکہ نوبال کا فیصلہ فیلڈ امپائر کے ہاتھ سے لے لینا چاہیے، سری لنکن بورڈ کے صدر تھلنگا سماتھی پالا کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم کی بالکونی پر جھنڈا احتجاج کے طور پر لگایا۔تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں چوتھے روز ایک جانب جہاں بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی وہیں نوبال تنازع نے ماحول گرمائے رکھا، یہ واقعہ انگلینڈ کی اننگز کے دوران پیش آیا جب نوان پردیپ کی گیند پر الیکس ہیلز کلین بولڈ ہوئے مگر امپائر روڈ ٹکر نے گیند کو نو قرار دے دیا، تب ہیلز 58 رنز پر کھیل رہے تھے بعد میں انھوں نے 94 رنز بنائے، اس فیصلے کے خلاف سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے ڈریسنگ روم کی بالکونی پر بطور احتجاج قومی پرچم لگا دیا، گرائونڈ میں دونوں ٹیموں کے ڈریسنگ روم کے اوپر قومی جھنڈا لہراتا ہے، بالکونی پر اسکی اجازت نہیں ہے، اس لیے لارڈز کے مالک کلب ایم سی سی کی انتظامیہ نے آئی لینڈرز کو جھنڈا ہٹانے کو کہا تاہم پھر بھی وہ وہاں پر 45 منٹ تک لگا رہا۔ اس فیصلے کے خلاف کوچ گراہم فورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے شکایت کی مگر اس سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کی تشفی نہیں ہوئی۔اس نے یہ معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایل سی کے صدر سماتھی پالا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اس فیصلے پر کافی مایوس اور ہم اس کے خلاف کونسل سے باقاعدہ شکایت کرینگے، بالکونی پر جھنڈا لہرانے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمارا یہ اقدام غط امپائرنگ فیصلے پر احتجاج تھا۔ دوسری جانب کوچ گراہم فورڈ نے نوبال کا اختیار فیلڈ امپائر سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری روڈ ٹکر سے بھی بات ہوئی، انھوں نے غلط فیصلے پر معذرت کی مگر میں سمجھتا ہوں کہ نوبال کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار فیلڈ آفیشلز کے پاس ہونا ہی نہیں چاہیے، جب ٹیکنالوجی موجود ہے تو پھر فائدہ کیوں نہیں اٹھایا جاتا۔