اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکرسے بڑا بیٹسمین قراردے دیا

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ویرات کوہلی کو سچن ٹندولکر سے بھی برا کھلاڑی قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کودیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ مختلف ادوار سے گزری ہے اور ہر دور میں بڑے کھلاڑی نکلے ہیں، 80 کی دہائی میں ویون رچرڈز جیسے مایہ نازکھلاڑی آئے، اس کے بعد برائن لارا اورسچن ٹنڈولکرنے اپنے کھیل سے کرکٹ کے میدان میں اپنی دھاک بٹھائی اور اب ویرات کوہلی بہترین کھلاڑی ہے۔ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوہلی تیکنک کے اعتبار سے بہت مضبوط کھلاڑی ہے جو دونوں قدموں کا بھرپور استعمال کرتا ہے اور میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ دباؤ کی حالت میں بھی اس کی کارکردگی اچھی ہوتی ہے یہ تمام باتیں سچن ٹنڈولکر میں نہیں، وہ دباؤ برداشت نہیں کرپاتے تھے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ کوہلی ٹنڈولکر سے بڑا کھلاڑی ہے۔