اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اوکاڑہ: پاکپتن میں سرکاری سکول ٹیچر کا نرسری کلاس کے سٹوڈنٹ پر وحشیانہ تشدد، والد کی دُہائیاں

اوکاڑہ(آصف کھوکھرسے)پاکپتن میں سرکاری سکول ٹیچر نے نرسری کلاس کے طالب علم پر شدید تشدد کرتے ہوئے بچے کو بازو توڑدیا۔متاثرہ بچے کا والد کی پریس کلب میں انصاف کی دُہائیاں ۔۔۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاوں 55 ایس پی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ٹیچر ابوبکر نے بستہ نا لانے کی پاداش میں طالب علم سلیمان کو ایک ماہ قبل وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ مکوں اور ڈنڈوں سے زدوکوب کرتے ہوئے معصوم بچے کا بازو توڑ دیا ۔سکول انتظامیہ نے سلیمان کے والد کو بچے کا علاج معالجہ کرانے کا وعدہ کرکے مقدمہ سے روکے رکھا۔متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے بچے کا علاج نہیں کرایا جس کے باعث بازو کی ہڈی دوسری جگہ سے بھی ٹوٹ گئی۔سکول والوں سے رابطہ کرنے پر اب مجھے اور میری فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔محمد جہانگیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم سے بچے کے علاج اور ٹیچر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔