عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لوئس فیگو اور کاکا پاکستان پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لوئس فیگو اور کاکا ورلڈ سوکر اسٹار ایونٹ کے افتتاح کے لیے اپنے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ انہیں سخت سیکیورٹی میں کراچی کے نجی ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کاکا نے پاکستان میں اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پاکستان آرہے ہیں، اور یہاں چند روز قیام کریں گےبرزیلین اسٹار کاکا نے کہا کہ ’میں پاکستان کا دورہ کرنے اور ملک میں فٹ بال کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہوں ، میں کبھی پاکستان نہیں گیا لہٰذا میں بہت زیادہ پُرجوش ہوں‘۔پرتگال کے لوئس فیگو کا کہنا تھا ’میں ایشیا کے ایک اور ملک میں فٹ بال کو ابھرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں، میں پُریقین ہوں کہ 22 کروڑ کی اس آبادی میں اپنی فٹ بال کو عالمی منظرنامے پر لانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے‘۔دونوں اسٹار فٹبالرز کراچی میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے جس کے بعد لاہور کے پیکیجز مال میں ایک تقریب میں پرستاروں سے ملاقات کریں گے۔اس دورے کے منتظمین نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا تھا کہ ’ یہ دورہ کراچی اور لاہور کے شہریوں بالخصوص فٹ بال کے پرستاروں کو لوئس فیگو اور کاکا کی جھلک دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا‘۔دونوں اسٹار فٹبالرز کراچی میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے جس کے بعد لاہور کے پیکیجز مال میں ایک تقریب میں پرستاروں سے ملاقات کریں گے۔اس دورے کے منتظمین نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا تھا کہ ’ یہ دورہ کراچی اور لاہور کے شہریوں بالخصوص فٹ بال کے پرستاروں کو لوئس فیگو اور کاکا کی جھلک دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا‘۔ریئل میڈریڈ کلب کے ساتھ کھلاڑیوں کو برطانیہ کی کھیل اور ایونٹ مینیجمنٹ کمپنی ٹَچ اسکائی گروپ کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔اسی کمپنی نے سال 2017 میں ایک علیحدہ نمائش میں رونالڈینو اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی پاکستان مدعو کیا تھا۔خیال رہے کہ کاکا 2002 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں برازیلین اسکواڈ کا حصہ تھے جب برازیل نے 5واں اور اب تک کا اپنا آخری ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔کاکا اپنے کیریئر کے دوران روایتی کھیل کی مدد سے شائقین فٹبال کو محظوظ کرتے رہے ہیں جبکہ انہوں نے 2007 میں فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایواڈ بھی حاصل کیا تھا۔اسٹار فٹبالر لوئس فیگو معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ 127 میچز کھیل 32 گول بھی اسکور کرچکے ہیں۔کاکا کی طرح لوئس فیگو بھی دنیا کے دیگر عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کی طرح فیفا فٹبالر آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور انہوں نے یہ ایوارڈ 2001 میں حاصل کیا تھا۔