دوحہ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائےگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کیلئے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، جیف کرو اور رنجن مدوگالے شامل ہیں اسکے علاوہ ایڈریوپائیکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ بھی میچ ریفری ہوں گے۔
پاکستان کے احسن رضا اور آصف یعقوب ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے میچ آفیشلز میں امپائرز کرس براؤن، کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈریئن ہولڈسٹاک شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔