اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کو لاہور طلب کرلیا

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے درمیان جمعہ کو لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا میں کارکردگی،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب ان دنوں بورڈ پر خاصا دباؤ ہے،البتہ فوری طور پر کسی بڑے فیصلے کا امکان نہیں ہے،نمائندہ ایکسپریس کے رابطے پر محسن خان نے تصدیق کی کہ جمعہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ سے ملاقات ہو گی البتہ یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس دوران کیا بات ہونی ہے