اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نامعلوم غیرملکی شخص ایل ٹی سی کے ڈپو سے بس نکال کر افغانستان لے گیا

لاہور(ویب ڈیسک) نامعلوم غیرملکی شخص ایل ٹی سی کے ڈپو سے بس نکال کر افغانستان لے گیا اور ایل ٹی سی عملے اور سکیورٹی پر مامور گارڈز کو کانوں کان خبر نہ ہو سکی۔ ایل ٹی سی کمپنی کا مونو گرام صاف کئے بغیر اصلی حالت میں بس افغانستان میں کئی روز تک گھومتی پھرتی رہی۔دوسری طرف صوبائی دارالحکومت گنجان آباد علاقے میں واقع ایل ٹی سی کے حکام کو کئی روز تک بس کی گمشدگی کا پتہ نہ چل سکا۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل ایل ٹی سی حکام کوافغانستان سے اطلاع آئی کہ آپ کی بس افغانستان میں سفر کر رہی ہے۔ اس اطلاع کے بعد ایل ٹی سی حکام اور صوبائی حکومت میں کھلبلی مچ گئی اور بس کو واپس لانے کیلئے کوششیں شروع ہو گئیں۔ ایک ماہ کی کوششوں کے بعد ایل ٹی سی کی بس افغانستان سے واپس منگوائی گئی۔بس کے لا پتہ ہونے کا معاملہ انتہائی خفیہ رکھا گیا جس کی وجہ سے اس معاملے کی کھلے عام انکوائری نہ کی گئی۔ خفیہ طور پر بس کی چوری کی انکوائری کی گئی اور چھوٹے درجے کے ملازمین کو سزا دیکر معاملہ گول کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایل ٹی سی کے ڈپو کی سکیورٹی ابھی بھی فول پروف نہیں اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔