اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امجد صابری کوچارہفتوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں: ایس پی لیاقت آباد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے معروف قوال امجد صابری کو دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی شکایت اُنہوں نے پولیس حکام کو بھی کی لیکن کسی نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی بجائے اسے وہم قراردیا اور امجد صابری کو تسلی دی کہ آپ ہردلعزیز شخصیت ہیں ، آپ کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ایس پی لیاقت آبادنے بھی امجد صابری کو تین سے چار ہفتوں سے مسلسل دھمکیاں ملنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق امجد صابری گزشتہ دنوں ایک غیر ملکی کنسرٹ پر گئے تھے اور غیر ملکی کنسرٹ پر جانے کے بعد وہ واپس پاکستان آئے تو اس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی انہوں نے متعلقہ تھانے اور ایس ایس پی کینٹ کو بھی شکایت کی تھی تاہم ان کو دی جانے والی دھمکیوں کا کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا۔ایس پی لیاقت آبادنے بتایا کہ امجد صابری نے شکایت کی تھی کہ کچھ لوگ میرا پیچھا کر رہے ہیں اور فون پر دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پولیس نے انہیں تسلی دی کہ وہ اخلاقی طور پر اچھی شخصیت ہیں اور ان کے والد نے بھی علاقے میں اچھا وقت گزارار ہے جس کی وجہ سے ان کی کسی کے ساتھ بھی دشمنی نہیں ہے لہٰذا انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ایس پی لیاقت آباد نے مزید کہا کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ امجد صابری کی جانب سے شکایت کیے جانے کے باوجود انہیں سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔