اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاک پتن ،کچہری میں مسلح افراد کی فائرنگ، دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

پاکپتن: سنگین مقدمات میں عبوری ضمانت لینے والے دو بھائی ابراہیم ملکانہ اور افراہیم ملکانہ کچہری میں پیشی کےلیے آئے کہ اسی دوران مسلح افرادنے شوکت وٹو ایڈووکیٹ کے چیمبر میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر کچہری میں موجود وکلاء اور شہریوں میں شدید بھگڈر مچ گئی ۔فائرنگ کے نتیجے میں ابراہیم ملکا نہ اسکا بھائی افراہیم ملکانہ اور یوسف بھٹی نامی وکیل کا کلرک موقع پر جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا۔۔ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ابراہیم ملکانہ اور افراہیم ملکانہ دونوں بھائی تھے اور انہوں نے قتل سمیت سنگین مقدمات میں عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔