اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برف اور سردی کی وجہ سے سٹرک پر شدید پھسلن ہے۔ سیاح گاڑی کے ٹائروں پر ٹوچین کا استعمال کریں: ترجمان ٹریفک پولیس

ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جہاں پرپولیس نے ٹریفک کی روانی اور سیاحوں کی مدد کے لئے 210 اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں. ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ برف اور سردی کی وجہ سے سٹرک پر شدید پھسلن ہے۔ سیاح گاڑی کے ٹائروں پر ٹوچین کا استعمال کریں. اور پریشانی سے بچنے کے لئے شدید برف باری کے دوران پہاڑی علاقے کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں. ہم سیاحوں کو ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لئے مکمل کوشاںہیں. اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کیلئے پولیس کا عملہ سنو بائیکس کے ذریعے سیاحوں کو سروسز فراہم کر رہا ہے.