کویت: اوورسیزپاکستانیوں کے ویزہ بندش اور PIA کے مسائل حل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔رہنما تحریک انصاف

کویت(عرفان شفیق سے) موجودہ حکومت کویت میں مقیم پاکستانیوں کے ویزہ بندش اور پی آئی ائے کے مسائل حل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق اور سینیٹر اعظم سواتی کا دورئہ کویت اور تحریک انصاف کے پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کیا۔دوران خطاب اُنکا کہنا تھا کہ اوورسیز میں خصوصی طور پر تنظیمی ڈھانچے کی طرف خصوصی توجہ دی جائیگی تاکہ کمیونٹی کے مسائل بلارکاوٹ ارباب اختیار تک پہنچ سکیں اور ہماری عوام کی مشکلات کا ازالہ کی جا سکے۔ کنونشن کی نظامت تحریک انصاف کے رہنما محمد فیصل نے کی جبکہ تحریک انصاف کویت کے صدر اخلا ق ملک، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ایگزیکٹو بورڈ کویت پیر امجد حسین، حاجی ریاض انجم، فخر زمان، مبشر خان اور یاسر قاضی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں موجود پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر، محمد سلیم انصاری اور جہانگیر اقبال کے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر کارکنان کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔