اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فلپائن میں چرچ کے قریب دھماکے، 19 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 19 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ فلپائن پولیس کے مطابق پہلا دھماکا چرچ کے باہر اس وقت ہوا جب اندر لوگ عبادت میں مصروف تھے جب کہ دوسرا دھماکا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ریسکیو ٹیمیں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد ہوا۔ فلپائن پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔