اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 241 رنز کا ہدف

ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے اوپنر فخر زمان کی نصف سنچری اور عما دوسیم کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دے دیا۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنر امام الحق فیصلہ کن میچ میں ناکام رہے اور شروع میں آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم اس دوران انہوں نے فخرزمان کے ساتھ اسکور کو 64 رنز تک پہنچایا۔فخر زمان نے ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے ایک اچھی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا جس کے لیے محمد حفیظ نے 17 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا جس کے بعد وہ خود 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر فیلکوایو کا نشانہ بنے۔سرفراز کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھانے والے محمد رضوان موقع سے فائدہ اٹھا نہ سکے اور فخر زمان کی جانب سے ترتیب دیے گئے معقول رن ریٹ کو برقرار نہ رکھ سکے اور پریٹوریس کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے اس وقت پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 147 رنز تھا۔قائم مقام کپتان شیعب ملک نے 31 اور شاداب خان نے 19 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے اختتامی لمحات میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے جارحانہ 47 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔عماد وسیم کے ساتھ محمد عامر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں8 وکٹوں پر 240 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے پریٹوریس اور فیلکوایو نے 2،2 وکٹیں حاصل کرلیں۔قبل ازیں پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور چوتھے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا جبکہ جنوبی افریقہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم میں دو تین تبدیلیاں کرسکتے تھے لیکن چوتھے ون ڈے میچ میں جو فاتح ٹیم تھی اسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا ہدف دے کر جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ٹاس ہارنے سے متعلق سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹاس ہار گئے تو کیا ہوا، بیٹنگ ملنے پر خوشی ہے۔پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ڈیوڈ ملر اور بیورن ہینڈریکس کی جگہ ویان ملڈر اور وائن پریٹوریئس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی تھی، چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی، پاکستانی باؤلرز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کو محض 164 پر آؤٹ کردیا تھا۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان: شعیب ملک (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور محمد عامر۔جنوبی افریقہ: فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در ڈوسن، ویان ملڈر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر اور وائن پریٹورئیس۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0۔3سےاپنے نام کی تھی۔