اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی اچانک ڈریسنگ روم آمد پر قومی کرکٹرز حیران

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے شعبے میں پروفیشنل اور ماہر فوجی کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں لیکن ملک کے کروڑوں لوگوں کی طرح وہ بھی کرکٹ سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرکٹ کے کئی ریکارڈز اور واقعات زبانی یاد ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی کرکٹ سے والہانہ محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ نجی دورے پر بدھ کو کیپ ٹاؤن میں تھے اور کرکٹ کی محبت انہیں نیولینڈز کیپ ٹاؤن کھینچ لائی جہاں انہوں نے ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں سےملاقات کی۔کرکٹرز کو اچانک جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب ٹیم منیجر طلعت علی، جنرل باجوہ سے ہر کھلاڑی کا تعارف کرارہے تھے تووہ اس کھلاڑی کے بارے میں پہلے ہی بہت سی معلومات رکھتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑ ھ سال قبل جب پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی تو آرمی چیف نے پاکستانی ٹیم کو جی ایچ کیو میں مدعو کیا تھا اور اس وقت کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں سے کھل کر تبادلہ خیال کیا تھا۔پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی منصور رانا سے بات چیت کے دوران جنرل قمر باجوہ نے ان کے والد اور مشہور امپائر شکور رانا مرحوم کے بارے میں بہت ساری باتیں کیں اور منصور رانا کو اس وقت حیرت ہوئی جب وہ کہہ رہے تھے کہ آپ کے چچا سلطان رانا اچھے کرکٹر اور غیر معمولی فیلڈر تھے۔