اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم عمران خان آج “صحت کارڈ اسکیم” کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج صحت کارڈ اسکیم کا افتتاح کریں گے، صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا، فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ غریب لوگ جوعلاج نہیں کرواسکتےان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گاْ۔تفصیلات کے مطابق عوام کو صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ آج سے شروع کیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان آج سہہ پہر 3 بجے صحت کارڈ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا، جس میں مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ایسے غریب لوگ جو صحت کی سہولتوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے، وہ 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکیں گے، جس سے ان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے اور آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اور پھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔یاد رہے 30 جنوری کو وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا نام تبدیل کر کے “صحت سہولت پروگرام ” رکھ دیا تھا جبکہ ہیلتھ کارڈ کانام تبدیل کر کے”صحت انصاف کارڈ” رکھا گیا۔وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کادائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا ہے، ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوصحت سہولت پروگرام کاحصہ بنا دیا ہے، ملک بھرمیں 9کروڑ افرادصحت انصاف کارڈ سےمستفید ہوں گے۔گذشتہ سال دسمبر میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس میں صحت کی بہترین سہولیات کیلئے پبلک ہیلتھ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ مینجمنٹ کے شعبے کو ملک بھر میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، اب ملک میں ہیلتھ مینجمنٹ کا جامع نظام لانا ہوگا، عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔