اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کو توجہ دینے لگا ہے۔ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ سماجی اور معاشی دونوں شعبہ جات میں بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کا نوٹس لے رہا ہے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے اور تبدیلی کی یہ لہر بہت واضح ہے، جسے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار نے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں حکومت کی جانب سے ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی خبر چھاپی تھی۔