اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,509FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رینجرز اور پولیس کی کچے کے علاقے میں مشترکہ کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

کراچی، رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کندھ کوٹ میں کارروائی کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز، دو پستول، ایک 12 بور رپیٹر اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں، ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمار جبکہ مورچوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

رینجرز کیجانب سے انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کیلئے دیگر گینگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

latest urdu news