اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا حکومت کے پہلے ماہ میں گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے پہلے ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو چار روز میں تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیرخواہ دوست میسر ہے، سعودی فرمانروا اور ولی عہد یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، اور وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔

urdu news today

وزیر اعظم نے کہا مزید دورے کی بہترین تیاری کیلئے متعلقہ وزرا اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

سعودی وفد کے متعلق وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے، امید ہے سعودی وفد کیساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی۔