اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

990,865FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

یوم صحافت پر خضدار میں دھماکہ، صحافی سمیت 3 افراد جاں بحق

ایک جانب جہاں دنیا بھر میں صحافی برادری آج یوم صحافت منا رہی ہے، وہیں پاکستان میں صحافی اس روز بھی اپنی ذمہ داری کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی دیکر اس شعبے کو سرخرو کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر سلطان ابراہیم خان روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے 1 گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایچ او خضدار سٹی کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 1 شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طوری پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت محمد صدیق مینگل کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی صحافی تھے۔

urdu news today

دھماکے کے مزید 2 زخمی بھی دوران علاج دم توڑ گئے، دونوں افراد راہگیر تھے جو دھماکے کی زد میں آئے تھے، دونوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، محمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

محمد صدیق مینگل خضدار پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار سے وابستہ تھے، ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق مینگل پر چند ماہ قبل فائرنگ بھی ہوئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔