اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایف آئی اے سائبر کرائم کے اختیارات ختم، نئی ایجنسی قائم

اسلام آباد، ایف آئی اے کے سائبر کرائم کے اختیارات ختم کردیے گئے۔

حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایجنسی کا سربراہ ڈائیریکٹر جنرل ہوگا، ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہ ہوگا۔

ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے ہونگے۔

نئی ایجنسی کے افسران اور عملے کیلئے کمپیوٹر سائنس، ڈیجیٹل فرانزک، سائبر کرائم ٹیکنالوجی لاز، پبلک ایڈمنسٹریشن اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کی ڈگریاں ضروری ہوں گی۔

latest urdu news

مزید یہ کہ ڈی جی کو دو سال کے لئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی، کارکردگی کی بنا پر توسیع ہوسکے گی۔