چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کردیا۔
سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وزیر بھی رہے ہیں، اسکے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہمارے گورنر پنجاب ہوں گے، اسکا نوٹیفکیشن آج رات تک جاری ہو جائے گا۔