اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جی سی یو کے طلباء کا فلسطینی پرچم تھامتے ہوئے احتجاج، کنسرٹ منسوخ 

لاہور میں امریکی قونصل خانے کیجانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں میوزک کنسرٹ کے انعقاد پر طلبہ نے فلسطینی پرچم تھامے احتجاج کیا۔

امریکی قونصل خانے کے کنسرٹ میں طلبہ کیجانب سے فلسطینی پرچم اٹھا کر احتجاج کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کسرٹ منسوخ کردیا۔

قائم مقام وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آرٹ اور کلچر کو پروموٹ کرتی ہے، میوزیکل کنسرٹ میں ایک فی میل بینڈ نے پرفارم کرنا تھا۔

یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ کنسرٹ کے موقع پر احتجاج کرنے والے طالب علموں کو غلط فہمی تھی اسے دور کردیا گیا ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، اور ہمیں ناچ گانے میں مصروف رکھا جا رہا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم ایسے ایونٹس کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ دیگر تعلیمی اداروں میں بھی ہونیوالی ایسی تقاریب منسوخ کی جائیں۔