اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرتار پور راہداری، بھارتی حکومت کا اعلی سطحی اجلاس

اسلام آباد: بھارت کرتار پور راہداری کھولنے کا عمل ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرلے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ راہداری کھولنے کے حوالے سے نئی دہلی میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں کے اعلی حکام اورپاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں راہداری سے متعلقہ تمام وزارتوں اور اعلٰی حکام نے اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں راہداری کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ حتمی معاہدے پر بھی غورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت راہداری پر ایک ماہ میں تجاویز کا ڈرافٹ پاکستان کو بھیج دے گا۔