اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے: مریم

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہناہے کہ نوازشریف کو ایک اسپتال سے دوسرے استپال لے جایا جارہا ہے اور ان کی تضحیک کی جارہی ہے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چار دن سے نواز شریف کو سروسز اسپتال میں رکھا ہےجہاں کارڈیک یونٹ نہیں ہے، چار دن سروسز اسپتال میں کیوں رکھا گیا، میڈیکل بورڈ پانچ روز کیا کرتا رہا ہے، بورڈ بنا بناکر صحت کے معاملے پرتضحیک کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جیل سے لے کر یہ خود آئے تھے، انہیں ایک ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لے جایا جارہا ہے، نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ چاروں بورڈز نے کہا کہ نواز شریف کو دل کے اسپتال جانا چاہیے، ان کی صحت کے معاملے پر ابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کی، اس شخص کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے۔