اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اندھیر نگری چوپٹ راج، نان سٹاپ ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری 

اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور میں دن دیہاڑے ڈاکووں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔۔ دیا رام کے نزدیک موٹر سایکل سوار ڈاکووں نے مختلف شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لیے مزاحمت پر ڈاکووں کی اندھا دھند فائرنگ سے تین شہری شدید زخمی ہو گی.ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔ ڈاکووں کی شدید فایرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاںانہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔دیپالپور میں نان سٹاپ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔۔ شہریوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے کرایم فایٹر ایس یچ او کی تعیناتی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔۔

آصف کھوکر۔۔۔نیوز الرٹ۔۔۔ اوکاڑہ