اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر، افضل گورو کی برسی پر آج مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونے والے افضل گورو کی برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے، ہڑتال کی اپیل حریت قیادت نے دی ہے۔اس موقع پر سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کاروبارِ زندگی معطل ہے، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں تدریس کا سلسلہ معطل ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق مقبول بٹ شہید کی برسی پر پیر کو ہڑتال کی جائے گی۔ایک بیان میں حریت قیادت نےکہا ہے کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی جدوجہد ا ور شہادت کشمیر کی تاریخ کا تابناک باب ہے،کشمیری اپنے شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں کریں گے۔ریت قیادت نے بھارتی دارلحکومت دہلی کی تہاڑ جیل کے احاطے میں سپردِ خاک دونوں کشمیریوں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 ءکو جبکہ افضل گوروکو9  فروری 2013ء کو تہاڑ جیل نئی دہلی میں جدوجہد آزادی کی پاداش میں پھانسی دی تھی