اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پریانکا چوپڑا کا موم کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں سج گیا

نیو یارک:بھارت، امریکہ اور یورپ میں یکساں مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا کا موم کا بنا مجسمہ شہرت یافتہ مادام تساؤ میوزیم میں سجا دیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ ان کی شادی کے 2 ماہ بعد میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے، ان کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کے نیویارک میں موجود کیمپ میں سجایا گیا جو اب پریانکا چوپڑا کا سسرال بھی ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنے موم سے بنے مجسمے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا پہلا مومی مجسمہ مادام تساؤ کی زینت بنادیا گیا ہے جبکہ مزید 3 مجسمے سڈنی، لندن اور ایشیا کے ایک مادام تساؤ میوزیم کے کیمپس میں سجائے جائیں گے۔ مومی مجسمے کی تقریب رونمائی کے موقع پر اداکارہ بے حد خوش دکھائی دیں اور اپنے ہی مجسمے کے ساتھ سیلفی بناتی اور ڈانس کرتی نظر آئیں۔