اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نقیب اللہ قتل کیس کا اہم چشم دید گواہ لا پتہ

سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرنے سے متعلق معاملے پر سماعت ہوئی۔نقیب اللہ قتل کیس کے تفتیشی افسر نے سندھ ہائیکورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان انتہائی سفاک، چالاک، بااثر اور طاقتور افسران رہے ہیں جنہوں نے واقعے کے اہم چشم دید گواہ کو لاپتا کردیا ہے۔تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے عدالت میں انکشاف کیا کہ راؤ انوار سمیت ملزمان انتہائی سفاک، چالاک، بااثر اور طاقتور افسران رہے ہیں اور انہوں نے واقعے کے واحد چشم دید گواہ کو لاپتا کرا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چشم دید گواہ ملزمان کے اثرورسوخ کے باعث پہلے ہی بیان سے منحرف کرایا جاچکا تھا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ گواہ کا لاپتا کیا جانا ملزمان کے اثرورسوخ کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت میں خدشات کا اظہار کیا کہ اگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ نہ کی گئیں تو سب گواہ منحرف ہو سکتے ہیں جبکہ ملزمان گواہوں کو ڈرا دھمکا کر بیان بدلنے پر بھی مجبور کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتہائی موثر ڈیجیٹل شہادتوں سے ملزمان کو سزا ممکن ہے اور ساتھ ہی عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت راؤ انوار و دیگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے سے متعلق مناسب حکم صادر فرمائے۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راوُ انوار اور سابق ڈی ایس پی قمر احمد شیخ کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ملزمان پر نقیب اللہ اور اس کے ساتھیوں کے اغوا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور قتل کے الزامات ہیں۔